ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.91فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 9.66 فیصد تک پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ہفتے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل 15.87 فیصد اور پیٹرول 5.23 فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر 39.92 فیصد اور انڈے 7.31 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 0.91 فیصد اور آلو کی قیمت میں 3.70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق لہسن، بیف اور دیگر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔دوسری جانب اس ایک ہفتے کے دوران چکن 4.66 فیصد اور کیلے 1.72 فیصد سستے ہوئے، جبکہ چینی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔







