مردان پولیس مقابلے’ فائرنگ تبادلے میں 3 ملزم مارے گئے

ضلع مردان میں بھِ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، مردان میں پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا ہے، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق پہلی کارروائی خرکی بنڑ بابا چوک میں ہوئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں عباس نامی ملزم ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے خلاف ڈکیتی، راہزنی اور اسلحہ ایکٹ کے تحت چھ مقدمات درج تھے۔دوسری کارروائی تخت بھائی میں کی گئی، جہاں پولیس کے مطابق مبینہ موبائل اسنیچرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں عمر علی اور فلک نیاز ہلاک ہوگئے۔پولیس نے دعوی کیا کہ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، سرقہ شدہ موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق دونوں کارروائیوں میں تمام اہلکار محفوظ رہے، جبکہ واقعات سے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے کہ مردان میں پولیس مقابلے مختلف مقامات پر ہوئے، جن میں 3 ملزمان ہلاک کر دیئے گئے، جبکہ ان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed