ضلع ہری پور کے علاقے گہرخان میں گھریلو تنازعہ پر بیوی قتل کرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامزد ملزم اویس نے گھریلو اختلاف کے دوران فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں نامزد ملزم اویس ایک سسرکاری ادارے میں کلاس فور ملازم ہے، جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے







