پشاور میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکا لڑکی قتل

پشاور میں علاقہ خزانہ میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکا لڑکی کے قتل کے واقعے کی ایف آئی آر تھانہ خزانہ میں درج کردی گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایف آئی آرمتن کے مطابق مقتولین نے 9ماہ پہلے پسند کی شادی کی تھی،پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول لڑکی کے اہلخانہ پسند کی شادی سے خوش نہیں تھے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ایف آئی آر میں لڑکی کے والد اور بھائی سمیت 3ملزمان نامزد کئے گئے ہیں۔یادرہے کہ دو روز قبل ملزمان نے گھر کے باہر رکشہ پر فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کیا تھا، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوئے، پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول لڑکی مبینہ طور پر حاملہ تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed