مسلم لیگ لائرز ونگ کے زیرِ اہتمام جشن آزادی تقریب

پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کی ذیلی تنظیم لائرز ونگ کے زیرِ اہتمام 79ویں جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب پشاور ہائیکورٹ بار روم میں منعقد ہوئی، جس میں سینئر وکلا، بار ایسوسی ایشنز، مختلف وکلا تنظیموں کے نمائندگان، مسلم لیگی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر جشنِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کے چیف آرگنائزر حبیب قریشی ایڈووکیٹ نے کیا، جبکہ تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی ایڈووکیٹ نے کی۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفی ملک تقریب کے مہمانانِ خصوصی تھے۔تقریب سے قبل ڈاکٹر محمد امجد اور غلام مصطفی ملک کی پشاور ہائیکورٹ بار آمد پر صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی، تقریب کے میزبان و لائرز ونگ کے چیف آرگنائزر حبیب قریشی ایڈووکیٹ، کاشف ترکئی ایڈووکیٹ، مسلم لیگ کے صوبائی عہدیداران ریاض خان، بلال محمد زئی اور عبدالباسط سمیت پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر و جنرل سیکرٹری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کو ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔تقریب سے وائس چیئرمین خیبر پختونخوا بار کونسل احمد فاروق خٹک، صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امیر الدین یوسفزئی، عثمان خان تورلندی، جہانگیر خواجہ اور محمد معراج نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا اور وکلا کو درپیش مسائل سے مسلم لیگی قیادت کو آگاہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ نمائندہ وکلا کو ایک جگہ جمع دیکھ کر انہیں خوشی ہو رہی ہے۔ وکلا نے ہمیشہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کا 79واں جشنِ آزادی منا رہے ہیں، تاہم ملک کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے ابھی بہت سے خواب شرمند تعبیر ہونا باقی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ بانی پاکستان کی جماعت ہے اور ہم سب مل کر ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفی ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ وکلا کے مسائل کا مقدمہ وفاقی حکومت کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed