احترام سے بات کریں، میسی کی پرتگالی ریفری سے تلخ کلامی

سوئٹزرلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کی پرتگالی ریفری سے تلخ کلامی ہو گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر تبصرے شروع ہوگئے۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ ارجنٹینا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دفاعی چیمپئن کپتان لیونل میسی کی میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے جواو پینیرو سے تلخ کلامی ہو گئی۔سوشل میڈیا پر میچ کی کئی ایسی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں، جس میں اسٹار فٹبالر کے چہرے پر سخت غصے کے آثار نمایاں ہیں اور انہوں نے اپنی انگلی ریفری کے چہرے کی جانب اٹھا رکھی ہے۔ویڈیوز میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے مناظر بھی دکھائی دیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میسی نے ریفری سے کہا کہ میں آپ سے احترام کے ساتھ بات کر رہا ہوں۔ تو آپ بھی مجھ سے احترام کے ساتھ بات کریں، اور میری بے عزتی نہ کریں۔واضح رہے کہ میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا، جس کے باعث فیصلہ اضافی وقت میں ہوا اور ارجنٹینا نے دو گول داغ کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed