طور خم بارڈر سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ تیز

پاک افغان طورخم بارڈر سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز طورخم بارڈر سے 3790 افغان شہری اپنے ملک روانہ ہوئے، حمزہ بابا ہولڈنگ سینٹر، لنڈی کوتل سے سب سے زیادہ ایک ہزار 834 افغان شہری افغانستان واپس بھیجے گئے۔جمعہ خان کیمپ سے 838، اضا خیل کیمپ سے 448 افغان شہریوں کی وطن واپسی مکمل ہوئی، جبکہ کوہاٹ کیمپ سے 329، نوشہرہ کیمپ سے 171 افغان شہری اپنے ملک روانہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق ناگمان کیمپ سے 135، ہری پور کیمپ سے 18 افغان شہری افغانستان واپس بھیجے گئے، اس کے علاوہ صوابی سے 8 اور ضلع خیبر جمرود سے 9 افغان شہریوں کی واپسی عمل میں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے شہریوں کے بند گھروں میں چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ ریاض آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ انجام دی۔ پولیس کے مطابق مدعیان عارف اور ظاہر نے تھانہ آغا میر جانی شاہ میں گھروں سے نقدی اور قیمتی سامان چوری ہونے کی رپورٹس درج کروائی تھیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا اور وارداتوں میں ملوث ملزم عدنان ولد زیارت گل ساکن سہیل آباد وینو سرائے کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اہلِ خانہ کی غیر موجودگی میں گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے مالِ مسروقہ 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔