سابق افغان کرکٹر شاہ پور زدران کی نماز جنازہ کابل میں اداکردی گئی

سابق افغان کرکٹر شپور زدران کی نماز جنازہ کابل میں ادا کردی گئی۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق شپور زدران کی نماز جنازہ میں ،اے سی بی بورڈ ممبر، سابق اور موجودہ افغان کرکٹرز سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔کرکٹر شپور زدران کینسرکی بیماری میں مبتلا تھے اور وہ طویل علالت کے بعدچند روز قبل انتقال کرگئے تھے۔واضح رہے کہ افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بدھ کے روز بھارت سے کابل پہنچا جہاں وہ انتقال سے قبل زیرِ علاج تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed