ہمفری سرفراز پیٹر کی مشن ہائوس کے تالے توڑنے کی شدید مذمت

بشپ آف پشاورچرچ آف پاکستان ہمفری سرفراز پیٹر نے ایڈورڈز کالج کے ایکٹنگ پرنسپل شجاعت علی خان کی جانب سے مشن ہائوس، جو پرنسپل کی سرکاری رہائش گاہ بھی کہلاتا ہے، کے تالے توڑ کر زبردستی اندر داخل ہونے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے پر ملک بھر کی کرسچن کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔اپنے بیان میں بشپ آف پشاور چرچ آف پاکستان ہمفری سرفراز پیٹر نے کہا کہ یہ اقدام سراسر غیر قانونی، غیر اخلاقی اور ایک تاریخی تعلیمی ادارے کے وقار کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کسی بھی مہذب اور قانون پسند معاشرے میں قابل قبول نہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقلیتی برادری کے آئینی، قانونی اور مذہبی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، مگر افسوس کے ساتھ اقلیتی اداروں اور ان کی املاک پر زبردستی قبضے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جو نہ صرف تشویشناک بلکہ قابل مذمت بھی ہیں۔انہوں نے حکومتِ پاکستان، حکومتِ خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مشن ہاس کو فوری طور پر اس کی قانونی حیثیت کے مطابق بحال کیا جائے، ایکٹنگ پرنسپل شجاعت علی خان کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ کسی بھی فرد کو قانون سے بالاتر ہونے کا تاثر نہ ملے۔بشپ آف پشاور، چرچ آف پاکستان، ہمفری سرفراز پیٹر نے مزید کہا کہ ایکٹنگ پرنسپل کے اس اقدام سے ادارے میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے، کشیدگی بڑھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا تصادم کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ افراد پر عائد ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر پولیس کو باقاعدہ شکایت درج کرا دی گئی ہے، جبکہ پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں تاکہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکے اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔آخر میں بشپ آف پشاور، چرچ آف پاکستان، ہمفری سرفراز پیٹر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کرسچن کمیونٹی اپنے آئینی، قانونی اور مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قانونی اور پرامن راستہ اختیار کرے گی اور کسی بھی غیر قانونی اقدام، ناانصافی یا اقلیتی حقوق کی خلاف ورزی پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed