بہلول خٹک فیڈرل سروس ٹریبونل کے قائم مقام چیئرمین مقرر،اعلامیہ جاری

وفاقی حکومت نے فیڈرل سروس ٹریبونل (FST) کے ممبر جوڈیشل بہلول خٹک کو آئندہ احکامات تک ٹریبونل کا قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا ہے، جس کا وزارتِ قانون و انصاف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بہلول خٹک کو یہ اضافی ذمہ داری چیئرمین جسٹس (ر) روح الامین خان کی تین سالہ آئینی مدتِ ملازمت مکمل ہونے اور عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد سونپی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، بہلول خٹک مستقل چیئرمین کی تقرری تک فیڈرل سروس ٹریبونل کے تمام انتظامی اور عدالتی امور کی نگرانی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed