شبقدر میں غیرت کے نام پر دوخواتین اور ایک نوجوان قتل

مٹہ مغل خیل میں قتل کی لرزہ خیز واردات، مبینہ تعلقات پر دو خواتین اور نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، تھانہ شبقدر میں مقدمہ درج،تحصیل شبقدر کے علاقے مٹہ مغل خیل پلنگزائی میں غیرت کے نام پر فائرنگ کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جہاں دو خواتین اور ایک مرد سمیت تین افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ہولناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول گوہر شاہ مذکورہ گھر میں موجود تھا۔ مبینہ ناجائز تعلقات اور غیرت کے تنازع پر ملزمان نے اشتعال میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں نہ صرف نوجوان گوہر شاہ بلکہ گھر میں موجود دو خواتین مسما ةراضیہ اور مسما ةنادیہ بھی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ شبقدر کی پولیس نفری اورایس آئی خان محمد خان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور تینوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان فخرِ عالم اور شیر باز وغیرہ کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed