ماں اور کمسن بچے کو قتل کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

پشاور میں متنی کے علاقے پاسنی میں ماں اور کمسن بیٹے کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد کنویں میں پھینکنے والا سفاک ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ماں بیٹے کے قتل، تخریب کاری اور دیگر سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہلاک ملزم کی شناخت سکندر عرف لمبا ولد علائو الدین کے نام سے ہوئی۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 29 جون کو رات کے وقت ماں اور 7ماہ کے کمسن بیٹے کو بے دردی کے ساتھ قتل کرکے کنویں میں پھینک دیا تھا۔ملزمان اور پولیس کا اخون بابا قبرستان مریم زئی میں آمنا سامنا ہوا، فرار شدہ ملزم کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed