شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے یا اس سے پیچھے ہٹنے کی کوئی بھی کوشش غیر قانونی، یکطرفہ اور عالمی قانون کے سراسر خلاف ہوگی، پانی کو سیاسی دبائو یا کسی کو مجبور کرنے کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا،پاکستان پانی کی تقسیم سے متعلق کسی بھی جامع مذاکراتی عمل میں چین کی شمولیت کی حمایت کرتا ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعہ کو) ایران اور ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے، وہ ایران کے شہید رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے،افغانستان میں دہشت گردوں کو انتہائی احتیاط سے نشانہ بنایا،پاکستانی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،دوحہ مذاکرات میںفریقین نے مختلف امور پر بات چیت جاری رکھنے اور جلد آئندہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے،پاکستان کے ذریعے 70 سے زائد ایرانی شہری وطن واپس پہنچ گئے ہیں،پاکستان قطری شراکت داروں کے ساتھ امریکہ ،ایران کے درمیان سہولت کار، ثالث کے کردار کو جاری رکھے گا ۔ان خیالات کااظہار دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا ۔ طاہر حسین اندرابی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سابق ایرانی سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول کا دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم استنبول میں ایک کاروباری کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔انہوں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور ایران کے مذاکرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ دوحہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سہولت کار کا کردار ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed