الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام 34جوڑوں کی اجتماعی شادی

الخدمت فائونڈیشن خیبرپختونخوا نے ضلع پشاور سے تعلق رکھنے والے مزید34 نادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کر کے نئے جوڑوں کو لاکھوں روپے مالیت کے روزمرہ استعمال کے اشیا بھی فراہم کئے جبکہ الخدمت فانڈیشن کے تحت اب تک ملک بھر میں آسان نکاح پراجیکٹ کے تحت نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی سہولت سے مستفید ہونے والے گھرانوں کی مجموعی تعداد13ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔پشاور میں 34 نادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کے سلسلے میںناردرن بائی پاس پشاور میں صوبائی صدرخالد وقاص کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب کااہتمام کیاگیا اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی مہمان خصوصی تھے تقریب میں الخدمت فانڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز عامر محمود چیمہ ،جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدلواسع، معروف سماجی شخصیت حاجی حکمان الدین،الخدمت فانڈیشن خیبرپختونخواوسطی کے نائب صدر ارباب عبدالحسیب, ضلعی صدر افتخار احمد خان سمیت معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں 34جوڑوں کے عزیزواقارب دوست احباب پر مشتمل 1300سے زاد مہمانوں کیلے پرتکلف دعوت ولیمہ کااہتمام بھی کیاگیاجبکہ ہر جوڑے کو 2لاکھ40ہزار روپے مالیت کے روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا بھی فراہم گی گئیں جن میں ڈبل بیڈز،واشنگ مشین،بیڈسٹل فین،ڈریسنگ ٹیبل،سلائی مشین،استری،واٹر،چائے اورڈنر سیٹ سمیت روزمرہ اشیا کی 38اشیا شامل تھیں۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کے جملہ اخراجات الخدمت کے دیرینہ ڈونرحاجی حکمان الدین سمیت دیگر مخیر شخصیات نے اسپانسر کئے تھے۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدلواسع نے نئے جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed