پشاور ہائیکورٹ نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزاء پانے والے ملزم کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کردیا ملزم کی جانب سے دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس سید عبدالفیاض پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت ملزم اسماعیل کے وکیل دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ اسکے موکل کو انٹی نارکاٹکس فورس نے 11 نومبر 2017 کو رنگ روڈ پر روکا اور اس کی گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے 16 کلو گرام منشیات برامد ہوئی اے این ایف نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے عمرقید کی سزاء سنائی ۔ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں کیونک رجسٹرڈ 19 ریکارڈ پر نہیں اور جس مخبر نے اطلاع دی اور کس وقت اطلاع دی وہ رجسٹر میں واضح نہیں جبکہ استغاثہ کی جانب سے پیش کی جانے والی شہادتوں میں بھی بہت تضاد ہے ۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی عمرقید کی سزاء کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کردیا







