پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے بڑے ساخت کا ٹماٹر 400روپے فی کلو دوسرے درجے کے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے ۔ایران کی ٹماٹر کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی ہے شہر میں ٹماٹر کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے ٹماٹر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث اس کاروبار سے وابستہ کاروباری افراد کروڑپتی بن گئے ہیں، ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور فی کلو قیمت غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔چند روز قبل 150 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 300اور 400روپے سے زائد تک جاپہنچا ہے جس کے بعد عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔شہریوں نے کہا کہ کھانے میں ٹماٹر کے بغیر سالن بنتا ہی نہیں ہے لیکن مہنگائی کے کچن کا حساب کتاب بھی بگاڑ دیا ہے۔دکانداروں کے مطابق دیگر شہروں سے سپلائی بحال ہوئی تو شاید قیمتوں میں کچھ کمی آجائے گی۔







