پشاور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کی جج سنبل نصیر نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردی ملزم مہران کی جانب سے کیس کی پیروی معاذ اشرف خلیل اورمحمد عباس عمرزئی ایڈوکیٹس نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم مہران پر الزام ہے کہ وہ 16 مئی 2024کو گاڑی میں جا رہا تھا کہ اس دوان انٹی ناکارٹکس فورس کے اہلکاروں نے روک کر گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی کے دروازوں سے 15 کلو گرام سے زائد منشیات برامد ہوئی اے این ایف نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ملزم کے وکلاء نے عدالت کوبتایا کہ اس کے موکل پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں جبکہ استغاثہ مشیات کی محفوظ کسٹڈی کا تسلسل بھی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردی







