جسٹس عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سپریم کورٹ میں تعیناتی اگلے ماہ میں ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی اگلے ماہ 8 اگست کوریٹائر ہوجائیں گی۔ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ لاہور سے جج سپریم کورٹ میں تعینات کیا جائے گا۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے تین ناموں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہباز علی رضوی کے ناموں پر غور ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed