شانگلہ میں دو فریقین کے درمیان خونی تصادم، 2افراد جاں بحق

شانگلہ بلکانئی میں دو فریقین کے درمیان خونی تصادم، 2 افراد جاں بحق،1زخمی ہوگیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری،ضلع شانگلہ کے علاقے بلکانئی میں دو فریقین کے درمیان دیرینہ تنازع خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیاجسکے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلکانئی میں پیش آیا جہاں فریق ا ول کے محمد اکرم ولد بہرالدین اور فریق دوم کے خورشید ولد ارسلا میاں کے درمیان کسی تنازع پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں فریق دوم کے سرزمین اور سعید میاں شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ایس ایچ او اولندر کے مطابق واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمی کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرز مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اولندر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پایا گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ لاشوں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ایس ایچ او نثار خان نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جبکہ چند مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی اصل وجوہات، تنازع کی نوعیت اور دیگر پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed