سولر پینلز کی قیمتیں گرگئیں ،پینلز، بیٹریاں اور انورٹرز سستے

ملک بھر میں سولر سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سولر پینلز، بیٹریاں اور انورٹرز سستے ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی الیکٹرانکس مارکیٹ میں سولر سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں سولر پلیٹس، لیتھیم بیٹریاں اور انورٹرز گزشتہ چند ہفتوں کے مقابلے میں ہزاروں روپے سستے ہوگئے ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں تقریبا 20 ہزار روپے جبکہ انورٹرز کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے تک کمی دیکھی گئی ہے۔ اسی طرح سولر پلیٹس بھی فی پلیٹ تقریبا 3 ہزار روپے تک سستی ہو چکی ہیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل بعض ڈیلرز نے سولر پلیٹس، بیٹریوں اور انورٹرز پر ٹیکس بڑھائے جانے کی افواہوں کے باعث قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔ درآمدات میں اضافے اور وافر اسٹاک کی دستیابی کے نتیجے میں رسد اور طلب کے درمیان فرق کم رہا، جبکہ خریداروں کی جانب سے خریداری میں کمی نے بھی قیمتوں کو نیچے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔مارکیٹ میں اس وقت 585، 645 اور 720 واٹ کی سولر پلیٹس تقریبا 45 روپے فی واٹ کے حساب سے فروخت ہو رہی ہیں، جبکہ چند روز قبل یہی پلیٹس 50 روپے فی واٹ کے حساب سے فروخت کی جا رہی تھیں۔اسی طرح 5 کلو واٹ کی لیتھیم بیٹری تقریبا 2 لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جبکہ 3 سے 5 کلو واٹ صلاحیت کے انورٹرز کی قیمتیں ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے 3 لاکھ روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔تاجروں کے مطابق اگر مارکیٹ میں موجودہ سپلائی برقرار رہی اور طلب میں غیر معمولی اضافہ نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں سولر مصنوعات کی قیمتوں میں مزید استحکام یا معمولی کمی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed