ایڈیشنل سیشن جج چارسدہ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے انکار پر نوجوان کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم مجیب اللہ کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی، جس کے بعد پولیس نے اسے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان علی نے ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقتول شاہ زیب کو مرکزی ملزم واجد نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے انکار پر قتل کیا تھا۔ واقعہ تھانہ بٹگرام کی حدود مندیزئی میں پیش آیا، جبکہ ملزم مجیب اللہ پر قتل میں سہولت کاری کا براہِ راست الزام ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔







