مینگورہ میں بزرگ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر سینئر سٹیزنزکے مسائل کی حواے سے کھلی کچہری کا انعقاد سوشل ویلفیئر آفس میں کیاگیا،کھلی کچہری میں ضلع سوات کے ضلع آفیسر اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ ڈی ایس پی سٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی پروگرام کے صدر مجلس محمد عمران علی شاہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزی نے کہا کہ حکومت نے بزرگ شہریوں کی حقوق اور تحفظ کے لیے کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ بزرگ شہریوں کو درپیش مسائل اور تکالیف کا ازالہ موقع پر کیا جاسکے ،سینئر سٹیزن فورم کی نمائندگی کرتے ہوئے لطیف احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 2013 میں سینئر سٹیزن ایکٹ بنایا ہے لیکن بدقسمتی سے اس پر عملدرآمد نہیں کیاگیا انہوں نے سینئر سٹیزن ایکٹ کی بعض شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون پر عمل درآمد کے لیے سینئر سٹیزن کونسل فعال کی جائے اور سینئر سٹیزنز کو اس میں نمائندگی دی جائے سینئر سٹیزن کے لیے بینکوں، ہسپتالوں، نادرا، پاسپورٹ آفس اور تمام سرکاری اور نجی اداروں میں سپیشل کائونٹر بنایا جائے، سینئر سٹیزن کارڈز جاری کیا جائے اور بے سہارا اور ضرورت مند بزرگ شہریوں کے لئے شیلٹر ہوم بنایا جائے مستحق بزرگ شہریوں کو ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہسپتالوں میں بزرگ شہریوں کیلئے سکریننگ روم بنانے کی ھدایات جاری کی ہے لہذا سیدو گروپ آف ہاسپٹلزمیں باقاعدہ سکریننگ روم قائم کیا جائے اس موقع پر ایک بزرگ شہری بحت اکبر برہ بانڈے تحصیل کبل نے اپنا مسئلہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے جمع پونجی خرچ کرکے برلب سڑک تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ایک عمارت بنوائی ہے لیکن علاقے ایک زورآور شخص میری آبادی کے سامنے زبردستی مداخلت کرکے مقبرہ بنانے کی کوشش کررہا ہے جبکہ پٹوار میں ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے جس سے مجھے اور عام پبلک کو دوشواری ہورہی ہے ،صدر مجلس نے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کبل کو مناسب کاروائی کی استدعا کی اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں ایک درخواست ڈپٹی کمشنر سوات کو پیش کریں تاکہ اس پر جلد ہی قانونی کاروائی کی جائیگی ایک اور بزرگ شہری نے شکایت کرتے ہوئے کہا میرا مکان سیلاب سے متاثرہ ھوچکا ھے اور تمام گند میرے مکان کے سامنے جمع ھے اے سی نے موقع پر تحصیلدار بابوزی کو ھدایت جاری کیا کہ موقع پر جا کر مسئلہ حل کریں لطیف احمد ایڈوکیٹ نے شرکا کو بتایا کہ ضلع سوات میں ایک فلاحی تنظیم کمیونٹی کی تعاون سے بے سہارا سینئر سٹیزن کی لیے آشیانہ سویٹ ہوم کے نام سے جلد افتتاح کرینگے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی تعاون کی ضرورت ھوگی ،آخر میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عمران علی شاہ نے ضلع محکموں کے افسران کو ھدایت جاری کی بزرگ شہریوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کریں اور بینکوں اور ہسپتالوں، نادرا اور پاسپورٹ آفس میں خصوصی کانٹر بنایا جائے تاکہ ان کے مسائل عزت و احترام سے حل ھوسکیں انہوں نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی حکومت سے سینیر سیٹزن ایکٹ پر عمل درآمد کے لیے اقدامات اٹھائے کے استدعا کی اور سیدو گروپ آف ھسپٹلرز میں جلد ہی حکومت کی ھدایت کی مطابق سکریننگ روم قائم کیا جائے تاکہ سینیر سیٹزن کو علاج ومعالجہ کی سہولیات آسانی سے فراہم ھو سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed