ادویات سیکنڈل’ سابق ڈی جی صحت کی درخواست ضمانت خارج

پشاور کی خصوصی احتساب عدالت نے سرکاری ادویات میں کروڑوں روپے کی خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کی ضمانت پر ریائی کے لئے دائر درخواست خارج کردی۔ گزشتہ روز ضمانت درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج حامد مغل نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں ڈاکٹر شوکت کے وکیل جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق ڈی جی ہیلتھ کو نیب نے ادویات سکینڈل میں گرفتار کیا ہے تا ہم اس پر الزامات بے بنیاد ہیں اور اسے اس کیس میں پھنسایا گیا ہے حالانکہ اس نے خود اس سارے عمل کی نشاندہی کی ہے اور ان فرم کو ادائیگی نہیں کی گئی جو ادویات کی فراہمی میں ناکام رہ چکے ہیں اب اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ ایک معزز شہری اور گریڈ 20 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں چونکہ نیب نے اس سے تحقیقات مکمل کی ہے اور اسکے فرار کا بھی کوئی امکان نہیں ہے اس لئے اس کی ضمانت منظور کی جائے۔پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کوبتایا کہ سابق ڈی جی ہیلتھ کو کرپشن اور فنڈز میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا اس پر ادویات کی خریداری میں ایک ارب روپے سے زائد کی خورد برد کا الزام ہے ملزم نے جعلی چالان کے ذریعے من پسند فرمز کو ادائیگیاں کیں، اس وقت نیب ملزم کے تحقیقات کررہا ہے اس لئے ضمانت کے لئے دائر درخواست خارج کی جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed