نیشنل ا نکیو بیشن سنٹر پشاور نے انوسٹر لیب 3.0اور کے پی انوسٹر سمٹ 2026 کا انعقاد کیا، جو کہ خیبر پختونخوا کے اسٹارٹ اپ انویسٹمنٹ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اسٹارٹ اپس و سرمایہ کاروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیے گئے دو فلیگ شپ اقدامات ہیں۔ قومی اور بین الاقوامی ماہرین کی زیر نگرانی منعقدہ یہ تین روزہ انویسٹر ایجوکیشن پروگرام ‘انوسٹ لیب 3.0’ سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماں کو ایک چھت تلے لایا تاکہ وہ اسٹارٹ اپ انویسٹنگ، خطرات کے تعین، پورٹ فولیو کی حکمت عملیوں اور سرمایہ کاری کے فیصلوں جیسے بنیادی اصولوں کو سمجھ سکیں۔ اس اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیشنل انکیوبیشن سینٹر پشاور کے پروجیکٹ ڈائریکٹرعاصم اسحاق خان نے کہا کہ ایک پھلتے پھولتے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے نہ صرف پرعزم بانیان کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ ایسے سرمایہ کاروں کا ہونا بھی لازمی ہے جو اسٹارٹ اپس کی ترقی کے منفرد انداز کو سمجھتے ہوں، اور انوسٹ لیب کے ذریعے ہم مقامی سرمایہ کاری کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں تاکہ اسٹارٹ اپس کے لیے نیٹ ورکس، وسائل اور ضروری مدد تک رسائی کے راستے مضبوط بنائے جا سکیں۔اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کے پی انوسٹر سمٹ 2026 نے اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، کاروباری رہنماں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو نیٹ ورکنگ، باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ اس سمٹ میں مختلف ممتاز اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں اکناہیٹ، دی ایشیا فاونڈیشن KPEZDMC، سیف گروپ، جاز، کلیمہ وینچر، سیڈ راہیز ، کے پی اسٹارٹ اپ فنڈ، پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ، وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ای ویمپ اینڈ سانگا، کے پی بورڈآفانوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، اور دیگر اہم پارٹنرز شامل ہیں۔ اس تقریب کی ایک اہم خاصیت اسٹارٹ اپ شوکیس تھی، جہاں ایجوکیشنٹکن ٹکنالوجی ، سسٹین ایبلٹی اور ڈیفنس ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سات امید افزا اسٹارٹ اپس نے سرمایہ کاروں اور انڈسٹری لیڈرز کے سامنے اپنے سلوشنز اور مستقبل کے عزائم پیش کیے۔ تقریب کا اختتام دی ایشیا فاونڈیشن کے مظفر الدین کے کلمات کے ساتھ ہوا، جنہوں نے خطے کی کاروباری صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سرمایہ کاروں، بانیوں اور ایکو سسٹم پارٹنرز کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انوسٹ لیب 3.0 اور انوسٹر سمٹ 2026 جیسے اقدامات کے ذریعے نیشنل انکیوبیشن سینٹر پشاور سرمائے کو متحرک کرنے، سرمایہ کاروں کی شمولیت کو مستحکم کرنے اور پورے خطے میں اختراعی اسٹارٹ اپس کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔







