ایس آئی ڈی بی ملازمین کے مطالبات حل کئے جائیں گے،ہمایون خان

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت حرفت و فنی تعلیم ہمایون خان نے کہا ہے کہ ایس آئی ڈی بی ایمپلائز یونین کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مبارک باد کے لیے آنے والے ایس آئی ڈی بی کے وفد سے ملاقات میں کیا جس کی قیادت صاحبزادہ نسیم خان کر ریے تھے وفد میں عدنان گل جنرل سیکرٹری محمد بلال اور دیگر افراد بھی شامل تھے صاحبزادہ نسیم خان نے مشیر ہمایوں خان کو یونین کے مطالبات سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی ترقی کء سالوں سے سرد خانے کی نظر ہے ملازمین دل میں ترقی کا خواب لیے ریٹائر ہو رہے ہیں ایس آئی ڈی بورڈ میں یونین کی نمائندگی نہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایس آئی ڈی بی کے اثاثہ جات کو بروئے کار لایا جائے وفد نے معاون خصوصی کو ایس آئی ڈی بی ہیڈ آفس کادورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا اور پہلی ترجیح میں وزٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed