پشاور سمیت صوبے بھر میں جزوی طور پر سی این جی اسٹیشنز کو بند کرنے کی تجویز دوبارہ دے دی گئی ہے مین گیس پائپ لائن کو جنوبی علاقہ جات میں دوبارہ نشانہ بننے کے بعد اس کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق مرمت کے کام میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں موجودہ صورتحال میں پشاور سمیت صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کے لیے دوبارہ شیڈیول تیار کیا جا رہا ہے اور مخصوص اوقات کار میں اسٹیشنز کھولنے کے حوالے سے اقدامات کی جائیں گے جبکہ پشاور میں غیر قانونی طور پر کمپریسر کا استعمال کرنے والے اسٹیشنز کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے







