پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے 1لاکھ 66ہزار بلاسود قرضے جاری

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔منصوبے کے تحت 1 لاکھ 66 ہزار بلاسود قرضے جاری کیے گئے۔گھروں کی تعمیر کے لئے 215 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد جاری کیے جا چکے ہیں جن کی مدد سے اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 594 گھر مکمل ہوگئے اور ہزاروں خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہوگئے۔اس وقت 28 ہزار 453 گھر زیر تعمیر ہیں اور تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، 32 ہزار 48 مزید گھروں کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق 14 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد قرضوں کی وصولی کی جا چکی ہے۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیے 12 لاکھ 11 ہزار 954 درخواستیں موصول ہوئیں، کم آمدنی والے خاندانوں کو بلاسود ہاسنگ فنانس کی فراہمی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر، پاکستان کے سب سے بڑے کم لاگت ہاسنگ فنانس پروگراموں میں شامل ہو چکا۔ترجمان کے مطابق 91 ہزار 434 مرد حضرات نے اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی، 14 ہزار 7 خواتین نے اپنا گھر تعمیر کیا، 23 ٹرانس جینڈرز بھی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے مستفید ہوئے۔دیہی پنجاب میں 60 ہزار 139 گھر مکمل ہوئے، جس سے دیہی علاقوں میں ترقی کا نیا باب کھلا۔ شہری علاقوں میں 45 ہزار 325 گھر مکمل ہوئے، جس کے باعث ہزاروں خاندانوں کو باعزت رہائش میسر آگئی۔دیہی اور شہری پنجاب میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لئے یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صوبے کے ہر خطے تک اپنی رسائی بڑھا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed