پشاورکے تھانہ ہشتنگری کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ سٹی مال گودام روڈ پر ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے، جو یکہ توت کا رہائشی تھا۔پولیس کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔







