سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا’وفاقی حکومت

وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا موقف عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے اور بین الاقوامی برادری نے اس معاہدے کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کے موقف کو مزید تقویت بخشی ہے،مودی پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں، تاہم پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گا،پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ، کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، پانی پر ہاتھ ڈالے گا تو ہاتھ کاٹ دیں گے ۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے پیر کو اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والا ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، جس کی قانونی حیثیت مسلمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، اس لیے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے آبی وسائل کے ماہرین شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد سے نہ صرف پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر مزید تقویت ملی ہے بلکہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے بیانیے کو بھی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے معاملے کو بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں اٹھایا گیا ہے اور پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی میں تباہ کن سیلابوں کا سامنا کر چکا ہے، جبکہ ملک کی معیشت اور لاکھوں افراد کا روزگار زراعت سے وابستہ ہے، جس کا انحصار پانی پر ہے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں، تاہم پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اعلان کر چکے ہیں، جو پانی پر ہاتھ ڈالے گا تو ہاتھ کاٹ دیں گے، پاکستان واضح کر چکا ہے کہ اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حق اور انصاف ک کیلئے ڈٹ جانا پاکستان کی روایت ہے اور ملک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا۔ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید بتایا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے جاری بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے روز مکمل سیشن جسٹس اینڈ رائٹس کے موضوع پر منعقد ہوگا، جس میں آبی حقوق اور بین الاقوامی قانونی پہلوں پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed