سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو بلے کے انتخابی نشان کے حوالے سے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا، اور کیس کی مزید سماعت 2 جولائی 2026 کو مقرر کر دی گئی ہے۔آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان سے محروم کر دیا گیا، جس سے پارٹی کو بڑا قانونی دھچکا لگا ہے۔سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے ہائیکورٹ کا 23 جون کا فیصلہ معطل کر دیا، جس کی رو سے تحریک انصاف کو عبوری طور پر دیا گیا انتخابی نشان بلا واپس لے لیا گیا، یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی اپیل پر ابتدائی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کیس میں فل بنچ تشکیل دینے کی ہدایت کی، کیس کی مزید سماعت 2 جولائی 2026 کو مقرر کر دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا، جس کے بعد سپریم کورٹ نے عبوری حکم معطل کرتے ہوئے معاملے کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔یہ فیصلہ آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ انتخابی نشان بلا پی ٹی آئی کی سیاسی شناخت کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔







