وزیراعظم کا باجوڑ کے طلباء سے کیا گیا 5بسوں کی فراہمی کا وعدہ مکمل

ایم این اے مبارک زیب خان کے مطالبے پر وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ریحان زیب خان سے منسوب باجوڑ کے طلبہ سے کیا گیا پانچ بسوں کی فراہمی کا وعدہ مکمل کر دیا گیا جسے ضلع میں تعلیمی سہولیات کی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز پانچ بسیں باجوڑ قافلے کے صورت میں پہنچا دی گئی ۔ منعقدہ تقریب کے مطابق خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اور باجوڑ سے قومی اسمبلی کے ممبر مبارک زیب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے پانچ بسیں مہیا کر دی گئی ہیں، جبکہ شہید ریحان زیب خان ڈگری کالج بھی جلد فعال ہوگا، جہاں نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہ ناواگئی میں شہید مولانا خان زیب گیٹ اور تورغنڈئی میں شہید ریحان زیب خان گیٹ کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا۔ ان منصوبوں کا مقصد نہ صرف ان شخصیات کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے بلکہ علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرنا ہے۔منسٹر مبارک زیب خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران باجوڑ کے لیے تین ارب روپے کے میگا ترقیاتی منصوبے کی فراہمی کا وعدہ بھی کیا گیا، جس سے علاقے کی ترقی اور بنیادی سہولیات میں بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہید ریحان زیب خان کے وژن کے مطابق باجوڑ کو تعلیم یافتہ، ترقی یافتہ، سرسبز و شاداب ضلع بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed