مانسہرہ میں مسلح افراد نے میاں بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا

ضلع مانسہرہ کینٹ میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس میں مرد اور خاتون قتل کر دیئے گئے ہیں، ریسکیو 1122 نے لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی بھیرکنڈ سٹیشن سے ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ بشیر اور ان کی اہلیہ گولیاں لگنے کے باعث جان کی بازی ہار چکے تھے۔ریسکیو 1122 کے عملے نے متعلقہ اداروں کی موجودگی میں دونوں افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال مانسہرہ منتقل کر دیں۔مانسہرہ پولیس نے جائے وقوعہ کو تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد اور ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید معلومات سامنے لائی جائیں گی۔یاد رہے کہ ضلع مانسہرہ کینٹ میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس میں مرد اور خاتون قتل کر دیئے گئے ہیں، ریسکیو 1122 نے لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیں .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed