ماتحت عدلیہ کیلئے موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پشاور ہائی کورٹ نے صوبہ خیبر پختونخوا کی ماتحت عدلیہ کے لیے موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں سینئر سول ججوں اور سول ججوں کی عدالتیں یکم اگست 2026 سے 31 اگست 2026 تک موسم گرما کی تعطیلات کے باعث بند رہیں گی۔ تاہم صوبے کے سرد علاقوں اپر چترال، لوئر چترال، دیر اپر، شانگلہ، بٹگرام، کرم اور تحصیل خوازہ خیلہ، بحرین اور کلایہ میں موسم گرما کے بجائے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، جو یکم جنوری 2027 سے 31 جنوری 2027 تک جاری رہیں گی۔پشاور ہائی کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی اور متعلقہ اضلاع میں سینئر سول جج اور سول جج بطور ڈیوٹی جج اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed