17نشستوں والی حکومت عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، شفیع جان

صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ 17 نشستوں والی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر بھاری لیوی ٹیکس کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقص معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ سے محروم حکومت کو عوام کی مشکلات اور معاشی پریشانیوں کا احساس نہیں۔ مہنگے پیٹرول و ڈیزل اور مہنگائی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی معاشی ایجنڈا نہیں، کیا یہی تجربہ کار وفاقی ٹیم کی کارکردگی ہے؟ موجودہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے، ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹا کر بحرانوں کی جانب دھکیلا گیا ہے۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed