پشاور میں ٹماٹر کی قیمت 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو کر رہ گیا ہے اچانک ہونے والی اس غیر معمولی اضافے نے غریب طبقے کے لیے روزمرہ خوراک کی تیاری بھی مشکل کر دی ہے ٹماٹر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ روز 50 روپے فی کلو کے اضافے کے بعد 350 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے ٹماٹر کی مانگ میں اضافے کے باعث اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایرانی ٹماٹر اور افغانستان کے ٹماٹر چارسدہ کے ٹماٹر کی سپلائی تاحال نہیں ہوئی ہے جس کے باعث ٹماٹر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے شہریوں کے مطابق ٹماٹر ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے لیکن قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث اب اس کی خریداری بھی عام ادمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے باعث بڑی مقدار میں اس کا سٹاک کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے







