ضلع کرم کے علاقے اپر کرم میں بوشہرہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بوشہرہ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کے نتیجے میںجاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عید رحمان کے نام سے ہوئی ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔







