ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6ارب روپے کی چوری کا انکشاف

ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6 ارب روپے چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6 ارب روپے چوری کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد نجی آئل مارکیٹنگ کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں آئل مارکیٹنگ کمپنی کے سی ای او اور سی ای او ٹرمینل ون سمیت 7 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق 4 کروڑ 86 لاکھ لیٹر پیٹرول ٹیکس، ڈیوٹی اور لیوی کے بغیر فروخت کیا گیا۔پورٹ قاسم سے محمود کوٹ اور فیصل آباد تک پیٹرول سپلائی میں بڑا فراڈ ہوا ہے اور کسٹمز بانڈڈ ویئرہاس سے فیصل آباد تک سپلائی چین میں بھی مبینہ بدعنوانی سامنے آئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed