ہم آواز ویلفیئر کوآپریٹو سوسائٹی کا اجلاس، کارکردگی کا جائزہ

 

ہم آواز ویلفیئر کوآپریٹو سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سوسائٹی کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ماضی میں کی جانے والی فلاحی سرگرمیوں، جاری منصوبوں اور آئندہ کے اہداف پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ممبران نے مختلف شعبوں میں درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔اجلاس میں چیئرپرسن رقیہ ندیم، جنرل سیکرٹری منظور احمد، لیگل ایڈوائزر نصیر الدین، فنانس سیکرٹری کامران خان، سابق چیئرمین آصف اعوان، میڈیا سیکرٹری وقار احمد اعوان، قاضی مسرت، ڈاکٹر فاطمہ، شمع اور فری نے شرکت کی۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں چیئرپرسن رقیہ ندیم نے کہا کہ ہم آواز کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقے کو باعزت زندگی فراہم کرنا ہے اور اس مشن کو مزید مثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ جنرل سیکرٹری منظور احمد نے سوسائٹی کی شفافیت اور ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کوشوں سے ہی بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ سابق چیئرمین آصف اعوان اور دیگر ممبران نے بھی سوسائٹی کی کارکردگی کو سراہا اور اسے مزید فعال بنانے پر زور دیا۔اجلاس کے آخر میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا گیا اور اجلاس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed