ٹل،دلن قوم کی جانب سے صحافی طفیل محمد کو ایوارڈ سے نوازدیاگیا

ٹل میں امن و امان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں ایس ایچ او ٹل نبی خان، ٹل دلن اور خانان بانڈہ بااثر افراد سمیت تاجران یونین ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران دلن قوم کی جانب سے ایس ایچ او ٹل نبی خان اور صحافی و سماجی شخصیت طفیل محمد خان کو بہترین خدمات پر خصوصی ایوارڈ دئے گئے۔ اس موقع پر دلن قومی مشر ملک روح الامان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او نبی گل اور سماجی شخصیت طفیل محمد کو حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ مشران کے تعاون کے بغیر سیکورٹی ادارے اور سماجی ورکرز صحیح انداز میں خدمات سرانجام نہیں دے سکتے۔اس بنا پر قومی مشران نے دونوں شخصیات کے حوصلہ بڑھانے کیلئے خصوصی ایوارڈ کا اہتمام کیا۔ملک عمرخان اور تاجران رہنما واجد بنگش کا کہنا تھا کہ صحافی کی حیثیت سے معاشرے کے ترجمان ہوتے ہیں۔ طفیل محمد خان نے تحصیل ٹل کے مسائل ایوانوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے علاقے میں امن اور جرائم میں کمی لانے میں ایس ایچ او نبی منگل کے کردار کو سراہا۔تقریب سے سیاسی و سماجی رہنما انتصار محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ایس ایچ او نبی خان اور صحافی طفیل احمد خان نے دلن یونین کونسل مشران کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی جوش و جذبے سے خدمات سرانجام دینے کا عزم کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed