امریکہ ایران کا تاریخی امن معاہدہ کل ہوگا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے امریکہ اور ایران کے درمیان 14 نکاتی معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کر دئیے ،معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکا اور ایران کے درمیان باضابطہ طور پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے ، بطور ثالث اس کی توثیق کی ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ا یکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کے معزز صدور نے دستخط کئے ہیں جبکہ بطور ثالث انہوں نے بھی اس کی توثیق کی ہے۔ یہ پیش رفت اس بات کی واضح علامت ہے کہ دونوں فریقین تنازع کے حل کئے ہیں سفارتی راستہ اختیار کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے اور ابتدائی قدم کے طور پر ایران نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے جبکہ امریکا نے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے بعد اس پر عملدرآمد کے حوالے سے ابتدائی مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ کے معروف پہاڑی مقام بورگن اسٹاک میں ہوںگے ۔برطانوی خبررساںادارے کے مطابق سوئس حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ منصوبہ بندی کے تحت امریکا اور ایران کے نمائندے پاکستان اور قطر سمیت دیگر ثالث ممالک کی موجودگی میں آج بورگن اسٹاک ریزورٹ میں ملاقات کریں گے، جہاں جنگ بندی معاہدے کے عملی نفاذ اور آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سوئس وزارت خارجہ کے مطابق موجودہ صورتحال کے مطابق منصوبہ یہی ہے کہ امریکا اور ایران، ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان اور قطر سمیت دیگر متعلقہ ممالک کیساتھ بیورگن اسٹاک میں ملاقات کریں گے، جہاں معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے ابتدائی مذاکرات کیے جائیں گے۔ سوئس وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فی الحال مذاکرات کے شیڈول، شرکا اور اجلاس کی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور سفارتکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی امن کیلئے وابستگی نے ایک ممکنہ تباہ کن تنازع کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed