ہنگو میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق، 4زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔واقعہ تھانہ کلایا کے علاقے میروبک میں پیش آیا جہاں اچانک قبر کھودنے کے دوران آسمانی بجلی گر گئی جس کی زد میں آکر 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed