پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان

حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ہے، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔وزیراعظم نے تمام وزرا سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی، کارکردگی رپورٹ کے بعد وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا، کامرس، پاور، ہائوسنگ، مواصلات، فنانس، خارجہ امور پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کئی معاون خصوصی بھی تبدیلی کے جھکڑ میں آسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed