سو نا فی تولہ 2300روپے سستا، 4لاکھ 52ہزار 936روپے ہو گیا

ملک بھر کی گولڈ مارکیٹوں میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 70 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 144 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 359 روپے پر آ گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر پر آ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed