پیٹرولیم قیمتیں کمی،جماعت اسلامی کی ملک گیر احتجاج کی کال

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافط نعیم الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 28 فروری والی سطح پرلانے کیلئے آج (جمعہ کو) ملک بھر میں احتجاج کی کال د یتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور پیٹرول کی قیمت فوری طور پر 225 روپے فی لیٹر کی جائے اور پٹرولیم لیوی ختم کی جائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافط نعیم الرحمان نے کہا کہملک میں بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ عام آدمی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت غریب اور متوسط طبقے کے لیے عملی طور پر کیا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے شہریوں اور کاروباری طبقے کو ریلیف مل سکے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گر گئی ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر پرفکس کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی اورگیس کی قیمتوں پر بھی حکومت اپنا کیا وعدہ پورا کرے، اب آئی پی پیز معاہدے بھی ختم ہونے جارہے ہیں، آئی ایم ایف حکمرانوں کوبھی اپنے اخراجات کم کرنے کاکہتا ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی ختم کرنے پرحکومت کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کے اپنے خاندان آئی پی پیز میں موجود ہیں، پاکستان کے نوجوانوں سے 1700 ارب روپے وصول کیے گئے جبکہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ موٹرسائیکلیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے شہریوں اور کاروباری طبقے کو ریلیف مل سکے۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جاگیرداروں نے 10 ارب روپے ٹیکس بھی ادا نہیں کیا، گزشتہ سال عوام سے کیپیسٹی پیمنٹ کے نام پر 1800 ارب روپے وصول کیے گئے، آئی پی پیز مافیا سے نجات حاصل کی جائے، پٹرول کی قیمت خود ہی ٹھیک ہوجائے گی، مطالبہ ہے پٹرول کی قیمت فوری 225 روپے فی لٹر ہونی چاہیے، پٹرول کی مد میں ڈاکہ ڈالاجا رہا ہے۔مشرق وسطی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تقریب آج (جمعہ کو)متوقع ہے اور اس عمل میں پاکستان اور قطر نے مثبت اور وثر کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسلسل جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ اسرائیل نے لبنان پر حملے کرکے ہزاروں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed