عالمی منڈی میں تیل مزید سستا ہو گیا

ایران اور امریکا کے صدور کی جانب سے امن معاہدے کی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 75 ڈالر پر پہنچ گئی ، برطانوی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے،متحدہ عرب امارات کا مربن تیل 74 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔دوسری جانب جاپان،جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، جس کے نتیجے میں اسٹاک انڈیکسز میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed