سیشن کورٹ پشاورنے سپیریئر سائنس کالج پشاور کے بی ایس فائنل کے طالبعلم قتل اور اس کے چچا کوزخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کوعمر قید اور10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ 2مفرور ملزموں کو اشتہاری قرار دیدیا گیا ۔مدعی کے وکیل حسین علی نے بتایاکہ 10اگست 2023 کو دانیال زیب کو تھانہ آغا میر جانی شاہ یکہ توت کی حدود میں اپنے ہی حجرے واقع مہمند آباد پشاور میں بے دردی سے قتل اور ان کے چچااوربینک ملازم جہانگیر خان کو زخمی کیا گیا جس پر اللہ جان اوراس کے بھائیوں محمد اسلام خان اور محمد جان ساکنان رشید گڑھی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج امتیاز علی 2نے گرفتار ملزم اللہ جان کیخلاف ٹرائل مکمل ہونے پرقتل کرنے کے جرم میں عمر قید اور10لاکھ جرمانہ جبکہ اقدام قتل پر10 سال قید کی سزا سنادی ۔عدالت نے دو مفرور ملزموں محمد اسلام خان اور محمد جان کو اشتہاری قرار دیکر ان کا دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیاہے۔







