زیرحراست ملزم کی ہلاکت،6اہلکاروں کو 10،10سال قید

شعیب جمیل

ایڈیشنل سیشن جج پشاور امتیازعلی (1)نے سوات پولیس اہلکاروں کے زیر حراست ملزم کی ہلاکت کیس میں نامزدپولیس ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو دس سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق سوات کے تھانہ غالیگے پولیس نے سلیمان نامی شخص کوچوری کیس میں گرفتار کیا، اس دوران ملزم مبینہ طور پر پولیس تشدد سے جابحق ہوگیا، تاہم پولیس حکام کا کہناتھاکہ ملزم نے حوالات میں موجود باتھ روم میں پھانسی کے ذریعے خودکشی کرلی مگر مقتول کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس کے وحشیانہ تشدد سے موت واقع ہوئی جس پر حکام کی جانب سے کیس کی تفتیش وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) سے کرائی کی گئی، جس پر ایف آئی آئی نے انکوائری مکمل کرکے کرکے ایس ایچ او جہان عالم اور دیگراہلکاروں فرمان، فہیم، ایوب، سید محمد اور انوزیب کے خلاف ٹاچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ اور روزنامچہ رجسٹرڈ میں ہیرا پھیری کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش مکمل ہونے چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا، جس کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، اس دوران مقتول اور نامزد پولیس اہلکاروں کے درمیان راضی ہو ا اور وہ عدالت میں جمع کرادیاگیا، عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر پولیس اہلکاروں کو قتل کی دفعات میں بری جبکہ دفعہ 201 میں سات سال قید اور دو لاکھ، دفعہ 204 میں دو سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 342 میں ایک سال کی قید کی سزا سنادی جبکہ جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں پولیس اہلکاروںکو مزید نو ماہ کی قید جیل میںگزارنا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed