خیبرپختونخوا کا 2280ارب روپے کابجٹ کل پیش کیا جائیگا

خیبرپختونخوا حکومت نے کل بروز جمعہ صوبے کاآئندہ مالی سال 2026-27کا مکمل بجٹ پیش کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آج مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کو مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا، ان شا اللہ تمام اراکین اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے، صوبائی بجٹ کی منظوری کیلئے تمام اراکین اسمبلی وزیراعلی کا ساتھ دیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ بجٹ سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کی جائے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی سے بجٹ پر مشاورت کیلئے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کے مفاد کو نقصان پہنچے، عوامی مفاد اور صوبے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گا۔ عوامی مفاد اور صوبے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائیگا، جبکہ صوبے کا سالانہ بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم پیش کریں گے۔ دوسری جانب محکمہ خزانہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کیلئے صوبائی اے ڈی پی میں 225 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، ترقیاتی بجٹ میں 150 ارب روپے فارن ایڈ/اسسٹنس کی مد میں شامل کئے جائیں گے۔روڈ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے سب سے زیادہ 60 ارب روپے رکھنے کی تجویز شامل ہے، بجٹ میں 2500 سے زائد ترقیاتی منصوبے شامل ہوں گے۔محکمہ خزانہ کے مطابق خیبرپختونخوا کو اگلے مالی سال بھی رواں مالی سال کی طرح 1379 ارب روپے وفاق سے ملنے کی توقع ہے، دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ ہونے کی باعث کے پی کو وفاق سے ایک فیصد کی مد میں 139 ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث لیگل ٹیم نے 3 ماہ کا بجٹ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed