باڑہ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ، 3افراد جاں بحق، 2زخمی

تھانہ باڑہ کی حدود برقمبرخیل امن چوک میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں فریقِ اول سے فرہاد ولد بادشاہ جاں بحق ہوگئے، جبکہ فریقِ دوم سے زوجہ اصغر اور آفتاب ولد اصغر بھی موقع پر دم توڑ گئے۔واقعے میں اصغر اور اس کی بیٹی مسماة(ب)زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے پہلے ڈوگرہ جبکہ بعد میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed