چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 17جون بروز بدھ ہوگی

محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا،یکم محرم الحرام 17 جون بروز بدھ جبکہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کوہوگی،مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ملک بھر سے چاند کی رویت کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت مذہبی امور کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چاند کی رویت کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں یکم محرم الحرام 17 جون 2026 بروز بدھ جبکہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کوہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed